جامعہ پونچھ، بی اے بی ایس سی اورایسو سی ایٹ ڈگری امتحان کے نتائج کا اعلان

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)جامعہ پونچھ کے شعبہ امتحانات کے مطابق (آرٹس،سائنس اینڈ کامرس)پارٹ اول و دوئم کے ضمنی امتحان 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔رزلٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ(www.upr.edu.pk)اپلوڈ کر دیاگیا ہے۔گزٹ متعلقہ ادارہ جات کے سربراہان کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈز متعلقہ ادارہ جات کو ارسال کئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ امیدواران اپنے رزلٹ کارڈز جامعہ پونچھ راولاکوٹ سے وصول کر سکیں گے۔دوسری جانب سالانہ امتحان 2022ء کیلئے امتحانی فارم وصول کرنے کی تاریخ بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔بی اے/بی ایس سی میں (کمپارٹمنٹ کیسز کیلئے)داخلہ فارم عام فیس3700 کیساتھ 22ستمبر 2022ء وصول کئے جائیں گے جبکہ پریکٹیکل فیس الگ سے 700روپے وصول کی جائے گی۔2000دوہزارروپے لیٹ فیس کیساتھ داخلہ فارم 29ستمبر2022ء تک جمع کئے جا سکیں گے۔جبکہ دوگنا فیس 4700کے ساتھ فارم 6اکتوبر2022ء تک جمع کئے جا سکتے ہیں۔دوسری جانب ایسو سی ایٹ ڈگری (آرٹس،سائنس،و کامرس پارٹ اول و دوئم)کیلئے داخلہ فارم نارمل فیس3000 روپے کیساتھ 22ستمبر2022ء تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔پریکٹیکل فیس 700روپے ہو گی۔جبکہ 2000دو ہزار روپے لیٹ فیس کیساتھ فارم 29ستمبر2022ئتک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔جب کہ دوگنا فیس 6000چھ ہزار کیساتھ 6اکتوبر 2022ء تک جمع کرائے جا سکیں گے۔امتحانی فارم جامعہ پونچھ کی ویب سائٹwww.upr.edu.pkپر بھی دستیاب ہیں۔جہاں سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہو ئے بھیجے جا سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں