جامعہ پونچھ کے طلباء کا مطالبات کے حق میں احتجاج، کلاسز کا بائیکاٹ

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) جامعہ پونچھ بیسک اینڈ اپلائڈ سائنسز سٹی کیمپس کے طلباء و طالبات نے مطالبات کے حق احتجاجی مظاہرہ کیا، گزشتہ روز بدھ کو طلباء و طالبات نے رائے چوک میں احتجاج کرکے شاہراہ غازی ملت کو دو طرفہ ٹریفک کیلئے بند کردیا جس کے باعث دو نوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں اور مسافروں، ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد طلباء و طالبات نے احتجاج ختم کردیا اور سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا، طلباء کو مطالبہ تھا کہ انہیں جدید تعلیم کی جملہ سہولیات مہیا کی جائیں، کلاس رومز مہیا کئے جائیں، صفائی کا بہتر انتظام کیا جائے، کلاس رومز میں بجلی دی جائے، لیبارٹریز میں آلاٹ، بجلی کی انتظام کیا جائے، لائبریری میں کتابیں، انٹر نیٹ کی سہولت، کامن رومز، ملٹی میڈیا، پینے کا صاف پانی، واش رومز میں صفائی، پارکنگ کا انتظام کیا جائے، مطالعاتی و تفریحی دوروں کا اہتمام، کھیل کا میدان مہیا کیا جائے، ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے، اسکالر شپس دی جائیں، ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے، شعبہ جات کیلئے کیفے ٹیریا دئے جائیں، فیکلٹی کی کمی کو پورا کیا جائے، طلباء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو پورا نہ کیا گیا تو اس سے بھی سخت احتجاج کریں گے،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں