جاوید کیفے تا ہاؤسنگ اسکیم صفائی کے لیے کہنا بند نہ کیا تو قانونی کارروائی کریں گے، ترجمان کارپوریشن

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) ترجمان میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر آئے روز جاوید کیفے تا 15 آ فس تک صفائی کے حوالے سے ادارے کے خلاف بیانات جاری ہیں۔ادارہ یہ واضع کرنا چاہتا ہے کہ ہاؤسنگ سکیم۔جاوید کیفے تا 15آفس تک یہ ایریا صفائی کے حوالے سے کارپوریشن کے پاس نہیں ہے اور نہ ہی اس ایریا سے ادارہ کوئی صفائی ٹیکس وصول کر رہا ہے۔یہ ایریا پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں آتا ہے اور پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہی اس ایریا سے صفائی ٹیکس وصول کرتا رہا ہے اور ہاؤسنگ سیکم و جاوید کیفے تا 15 آفس تک صفائی کی مکمل ذمہ داری ادارہ پرل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہے۔سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر حقائق کے مغائر بیانات شائع کرنے سے اجتناب کیا جائے ورنہ ادارہ اپنا قانونی حق محفوظ رکھتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں