جیل سے فرار ہونے والا ملزم دوبارہ گرفتار

بھمبر(دھرتی نیوز) چند دن قبل ڈسٹرکٹ جیل بھمبر سے فرار ہونے والا ملزم بختاور ولد عبدالقیوم ساکن نور پورشاہان کو جیل انتظامیہ اور مقامی پولیس نے کامیاب حکمت عملی سے دوبارہ گرفتار کر لیا ۔ایس ایس پی بھمبر چوہدری زوالقرنین سرفراز کی جیل سپرنٹینڈنٹ ارشاد حسین جرال و دیگر عملہ کو کامیاب حکمت عملی سے ملزم کو دوبارہ گرفتار کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ملزم بختاور ولد عبدالقیوم بجرائم 9 سی 7جولائی کو ڈسٹرکٹ جیل بھمبر سے فرار ہو گیا تھا۔جس پر ایس ایس پی بھمبر چوہدری زوالقرنین سرفراز اور جیل سپرنٹینڈنٹ ارشاد حسین جرال نے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی ترتیب دی۔جیل سپرنٹنڈنٹ ارشاد حسین جرال نے تین دفعہ ہیڈ وارڈن محمد اشتیاق اور وارڈن عمران اور ہیڈ کانسٹیبل مظہر علی کو ملزم کے گرفتاری کے لیے بھیجا اور دو مختلف جگہوں پر چھاپے بھی مارے گئے۔جیل سپرنٹنڈنٹ ارشاد حسین جرال نے ایس ایس پی انویسٹیگیشن اسلام آباد رخسار مہدی سے بھی رابطہ کیا اورملزم کے گرد گھیرا تنگ کیا۔اس دوران مذاکرات کا عمل بھی جاری رہا اور چار دن کے مذاکرات کے بعد ملزم کے چچا نے ملزم کو جیل حکام کے حوالے کر دیا۔ملزم کو ایس ایس بھمبر چوہدری زوالقرنین سرفراز کی موجودگی میں ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایس ایچ او بھمبر چوہدری مہربان کے حوالے کر دیا گیا۔سیاسی سماجی حلقوں نے ملزم کی گرفتاری پر ایس ایس پی بھمبر چوہدری زوالقرنین سرفراز اور جیل سپرنٹینڈنٹ ارشاد حسین جرال اور دیگر عملہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں