جے کے پی پی کے سٹی کنونشن میں عرفان رفیق پینل کا کلین سویپ

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)جموں کشمیر پیپلزپارٹی سٹی راولاکوٹ کا کنونشن ہوا جس میں آئندہ مدت کے لیے عرفان رفیق صدر جبکہ ماموں صغیر جنرل سیکرٹری منتخب ہو گے ہیں ۔ صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے دو،دوامیدوار تھے۔ صدر کے عہدے کے عرفان رفیق اور خالد محمود کے درمیان مقابلہ تھا۔ عرفان رفیق نے 129 ووٹ لیے جبکہ مد مقابل امیدوار خالد محمود نے 101 ووٹ لیے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ماموں صغیر نے 111 ووٹ لیے مدمقابل ارشد خان نے 90 ووٹ لیے۔ چیف آرگنائزر کے عہدے پر الطاف منا 129 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں