حمزہ شہباز نے ہفتے کو دوسری بار وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور (دھرتی نیوز)پنجاب کے دوسری بار منتخب ہونے والے وزیر اعلٰی حمزہ شہباز نے ہفتے کو ایک بار پھر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی ،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔قبل ازیں جمعے کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر ووٹنگ ہوئی تھی جس میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی ایک مبینہ رولنگ کے بعد حمزہ شہباز دوسری بار وزیر اعلی منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل حمزہ شہباز 30 مئی 2022 کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنے تھے۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے انتخاب کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے اور ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد قرار دیے کر حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کی رولنگ جاری کی تھی جس پر اب اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔واضع رہے کہ عدالت کے اسی طرح کے ایک فیصلے پر پی ٹی آئی نے جشن منایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں