حکومت آزاد کشمیر نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا

مظفرآباد (دھرتی نیوز) آزاد کشمیر حکومت نے وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات آزاد کشمیر کی آسامی پرگریڈ انیس کے آفیسر کو بیجھنے پر سخت احتجاج کیا اور اپنی حکومت کے گریڈ بائیس کے آفیسر چارج دے دیا۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض علی عباسی جو کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنرل ہیں کو اس عہدے کا اضافی چارج دیا ہے۔قبل ازیں وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے دو ٹوک موقف کی سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بھی بھرپور حمایت کی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں