حکومت ریاستی مالیاتی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گی، سردار نئیر ایوب

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر و پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما سردار نئیر ایوب نے کہا کہ ہڑتال جمہوری حق ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے جان بوجھ کر راولاکوٹ میں حکومت آزاد کشمیر کے خلاف ایک ایسا ماحول بنایا گیا کہ سارے مسائل حکومت کے پیدا کردہ ہیں۔ یہ سب کچھ ایک سازش کا حصہ لگتا ہے، اپوزیشن لیڈر یہاں دھرنے میں کیا باتیں کرتے رہے اور مظفرآباد میں اپنی جماعت کے مشیر وزیر امور کشمیر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بیٹھے رہے۔ جمعرات کو یہاں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قمر زمان کائرہ کو فی الفور عہدہ سے ہٹایا جائے ۔ وہ جان بوجھ کر آزاد کشمیر میں حالاتِ خراب کر رہے ہیں۔ پندرویں ترمیم میں ان کی دلچسپی اس بات سے عیاں ہے کہ مجوزہ مسودہ اٹھاکر ایک سیٹ والے کے گھر بھی پہنچ گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس آزاد کشمیر میں ممبران کی اتنی اکثریت ہی نہیں کہ وہ پندرویں ترمیم کو منظور کروا سکے۔ ایسا اپوزیشن کے تعاون سے ہی ممکن ہیں۔ جو اپنے ضلع میں جلوس نہیں نکال سکتے وہ پندرویں ترمیم اور ٹورازم اتھارٹی کو بنیاد بنا ہمارے کندھوں پر بندوق رکھ کر فائر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کشمیر کی مالی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا ٹورازم اتھارٹی کے قیام سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر مختلف معاملات میں الجھے رہے۔ وہ اب تمام اضلاع کے دورے کریں گے اور مسائل بھی حل ہوں گی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنما اور کارکن بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کے دوران پیش کیے گے زیادہ تر مطالبات حکومت پاکستان کے متعلقہ تھے جو ہمارے کھاتے میں ڈالے گے۔ کوشش کریں گے کہ تمام مطالبات پورے ہوں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں