حکومت میڈیا سے متعلق اعلان کردہ پیکیچ کا نوٹیفکیشن فی الفور کرے،اے کے این ایس

اسلام آباد(دھرتی نیوز) آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے آزادکشمیر کے حالیہ بجٹ میں میڈیا کے لئے اعلان کردہ تاریخ ساز مالیاتی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔ ریاستی اخبارات کا گلہ گھونٹنے والے پیپرا رولز کی حد 30لاکھ سے ختم کر کے 5لاکھ کی جائے ۔ریاستی اخبارات کے ڈیجیٹل چینلز ، نیوز ویب سائٹس(سوشل میڈیا پلیٹ فارمز)کومحکمہ اطلاعات آزادکشمیر میں ر جسٹرڈ کروا نے کیلئے شرائط میں نرمی لا ئی جائے ۔آزادکشمیرکے تینوں ڈویژن میں مساویانہ بنیادوں پر اشتہارات کا کوٹہ مختص کیا جائے ۔یہ مطالبہ آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی(AKNS) کے صدر سردار زاہد تبسم کی زیر صدرات ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں خالد چوہدری سینئر نائب صدر،عابد صدیق، جاوید چوہدری نائب صدور،راجہ سہراب ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، جاوید اقبال سیکرٹری مالیات ،نثار کیانی سیکرٹری اطلاعات،خواجہ سرفراز احمد ممبر ایگزیکٹو کونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے کے این ایس کے انتخابات سے قبل ریاستی اخبارات کی لسٹ میں سکروٹنی کے عمل کو 20ستمبر سے قبل مکمل کیا جائیگا تاکہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کا تقرر کیا جاسکے ، ریگولر شائع نہ ہونے والے اخبارات کی ممبر شب معطل کی جائے گی ۔اس سلسلے میں سابق وائس چیئر مین آزادجموں کشمیر پریس فائونڈیشن سردار ذوالفقار علی کی قیادت میں سکرونٹی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ کمیٹی میں راولپنڈی اسلام آباد سے چوہدری جاوید اقبال ، پونچھ ڈویژن سے عابد صدیق ، میرپور ڈویژن سے رمضان چغتائی ،مظفرآباد ڈویژن سے خواجہ سرفراز ممبران ہوں گے ۔اجلاس کے بعدمشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ تنظیم کی افادیت کوبرقرار رکھنے کیلئے سکرونٹی کا شفاف عمل ناگزیر ہے ۔ریاستی اخبارات کے ڈیجیٹل چینلز اور ویب سائٹس کو میڈیا لسٹ میں شامل کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے کی جانے والی پیش رفت کا خیر مقدم کیا گیا۔ ریاستی اخبارات کے ڈیجیٹل چینلز ، نیوز ویب سائٹس (سوشل میڈیا پلیٹ فارمز)کومحکمہ اطلاعات آزادکشمیر میں رجسٹر کروا نے کیلئے شرائط میں نرمی دی جائے۔ ریاستی اخبارات تحریک آزادی کے ابلاغی محاذ پر صف اول کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم دنیا کے سامنے بے نقاب اور آزادحکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو اجاگر اور ریاستی عوام کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانے لئے بھرپور کر دار ادا کر رہے ہیں ۔اخباری کاغذ اور دیگر پرنٹنگ میٹریل کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے سے شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور اس صنعت سے وابستہ ہزاروں گھرانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا احتمال ہے۔وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے آزادکشمیر کے حالیہ بجٹ میں اعلان کردہ میڈیاکے لئے تاریخ ساز مالیاتی پیکیج کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے ۔ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے AKNSکے تحریری منظور شدہ مطالبات اور بجٹ میںمیڈیا کے لئے کئے گئے اعلانات پر جلد عملدرآمد کیا جائ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں