حکومت پاکستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے باز رہے،یو کے پی این پی

برسلز (پ ر)متحدہ کشمیر پیپلز نیشنلُ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان اپنے زیر انتظام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرے۔ حکومت اپنے داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے عالمی برادری کو بلیک میل کر رہی ہےاور جموں کشمیر کے مسلۂ کو تاریخی حقائق اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سفارشات کی روشنی میں حل کرنے کے بجاے اپنے تزویراتی اور علاقائی مقاصد کو سامنے رکھ رہی ہے۔ پاکستان کے ارباب اختیار کو چاہیے کے وہ اپنے زیر انتظام دونوں خطوں میں اچھی حکمرانی کے اصولوں کو فروغ دیکر دونوں خطوں میں پائیدار ترقی، صحت ، تعلیم جیسی بنیادی ضرورتوں کو عوام تک پہنچائیں اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کریں ۔ متحدہ کشمیر پیپلز نیشنلُ پارٹی کے مرکزی چیر مین سردار شوکت علی کشمیری ، پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل براے امور خارجہ جمیل مقصود ، مرکزی ترجمان، سردار ناصر عزیز خان، یورپ زون کے صدر سردار امجد یوسف ، اور جنرل سکریٹری آصف عباس، نارتھ امریکہ کے صدر سردار رشید یوسف اور دنیا بھر میں مقیم ریاستی تارکین وطن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس متوقع فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا۔برسلز سے جاری ایک بیان میں پارٹی رہنماوں نے کہا کہ
حکومت پاکستان عبوری ایکٹ 1974میںُ شامل تمام متنازعہ شقوں کا خاتمہ کرے اور سیاحتی مقامات کی لیز میں شفافیت پیدا کی جائے . پی ایس سی سمیت جتنے بھی اداروں میں ریٹائرڈآفیسران کو بھرتی کیا گیا ہے انہیں فی الفور خ عہدوں سے ہٹایا جائے۔ گلگت بلتستان میں بھی زمینوں اور معدنی وسائل کو غیر مقامی افرادکے حوالے کرنے کی پالیسی کو ختم کیا جاے اور ان علاقوں میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی پالیسی ترک کی جاے۔ ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی حکومت پاکستان کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف دنیا بھر میں نا صرف احتجاج کرے گی بلکہ عالمی اداروں میں لابنگ کر کے موجودہ صورتحال کو عالمی برادری کے سامنے لا کر ایسی تمام پالیسیوں کو ختم کرواے گی جن سے ریاست جموں کشمیر کو مستقل تقسیم کے خطرات لاحق ہوں انہوں نے کہا کے پارٹی ایک غیر جانبدار متحدہ ریاست جموں کشمیر کے قیام کے لیے پرامن سیاسی جدوجھد جاری رکھے گی۔ اور پاکستان کے زیر انتظام دونوں خطوں کے عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ حکومت پاکستان عالمی معاہدوں کی پاسداری کرے .

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں