خدیجہ زرین خان فاونڈیشن کا متاثرین ترکیہ کی امداد کا اعلان

مظفرآباد(دھرتی نیوز)خدیجہ زرین خان فاونڈیشن کا اک اہم اجلاس چیرپرسن KZK فاونڈیشن محترمہ خدیجہ زرین خان کی زیر صدارت مظفرآباد کے اک نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں یہ طے پایا کہ ترکیہ کے متاثرین کے لیے ہنگامی بنیادوں پر 500 گرم کمبل ہنگامی بنیادوں پر روانہ کیے جاہینگے اس موقع پر محترمہ خدیجہ زرین خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔جس طرح 2005 میں ترکیہ کی عوام نے کشمیری عوام کے لیے فراغ دلی سے امداد کی انشاءاللہ کشمیری عوام اپنے محسنوں کو مایوس نہیں کرینگے سرے دست 500 گرم کمبل اپنے ترکیہ کے بھائیوں کے لیے بھیجی جا رہے ہیں بہت جلد امدادی سامان کی باقی کھیب بھی روانہ کی جاۓ گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں