خصوصی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں توسیع

مظفرآباد(دھرتی نیوز) آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کی خصوصی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت میں توسیع کر دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف کونسلز میں خواتین، یوتھ اور کسانوں کی سیٹوں کے لیے کاغذات نامزدگی 23 جنوری2023شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں