دبئی،کوٹلی سمیت 24 شہروں‌کے شہریوں پر ویزے کی پابندی

دبئی(دھرتی نیوز)متحدہ عرب امارات نے سال نو کے آغاز سے قبل پاکستان کے دو مزید شہروں کو اس فہرست میں شامل کیا ہے جن شہریوں پر وزٹ ویزے کی پابندی عائد کی گئی ہے.اب ان شہروں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی ہے،آزاد کشمیر سے واحد شہر کوٹلی ہے جس کے شہری وزٹ ویزے کے لیے اپلائی نہٰں کر سکتے.سرکاری سطح پر دنوں ممالک کی حکومتوں نے اس کی تصدیق تو نہیں کی لیکن ٹریول ایجنٹس ان شہروں‌کے پتہ جات کے حامل افراد کو مشورہ دے رہے ہیں‌کہ وہ فی الحال وزٹ ویزے کے لیے رجوع نہ کریں.ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ یہ پابندی نہیں نئی ہے ماضی میں بھی لگتی رہی لیکن اب اس مٰیں نئے سال کے آغاز سے قبل کچھ سختی کی گئی اور نئے شہر شامل کیے گے.اس کی وجہ وہ یہ بتاتے ہیں کہ گذشتہ کچھ عرصے میں ان شہروں سے بڑی تعداد میں لوگ وزٹ ویزے پر آئے اور پھر غائب ہو گے.وہ نوکریوں کی تلاش میں رہے ،نوکری نہ ملنے پرمختلف جرائم میں ملوث رہے یا پھر بھیک مانگنے کا کام کرنے لگے .اب پاکستان کے ائیرپورٹس پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے کہ جو بھی پاکستانی شہری دبئی کے وزٹ ویزے پر آئے گا وہ بورڈنگ کارڈ لینے سے پہلے پانچ ہزار درہم شو کرے گا.ٹریول ایجنٹس کا خیال ہے کہ سال نو کے آغاز کے بعد بڑے پیمانے پر ان غیر قانونی افراد کے خلاف آپریشن کیا جائے گا جس کے بعد پابندی اٹھا لی جائے گی.یہ پابندی مستقل ویزے یا سروس ویزے کے حامل افراد کے لیے نہیں ہے.پاکستان کے چند شہروں کے رہنے والوں پر پابندی سے متعلق یہ خبر 200 فیصد درست ہے تاہم ان کے مطابق یہ پابندی کوئی نئی نہیں۔ پاکستان کے جن شہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں کوئٹہ، خوشاب، ڈی جی خان، ایبٹ آباد، مظفرگڑھ، سرگودھا، اٹک، ڈی آئی خان، کرم اجنسی، قصور، نواب شاہ، شیخوپورہ، باجوڑ ایجنسی، ہنگو، کوہاٹ، سکردو، لاڑکانہ، پارہ چنار، چکوال، ہنزہ، کوٹلی، ساہیوال، سکھر شامل ہیں.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں