دریائے جہلم کے اوپر لگائی گئی ڈولی سے گر دو نوجوان جاں بحق

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی سے )آزادکشمیر برسالہ برھان کے دو نوجوان محنت کش اکمل مغل اور ارشد عباسی عرف بلا بکوٹ شریف جلمادہ کے مقام پر ریت نکالنے والی ڈولی رسہ دریائے جہلم میں درست کرتے ہوئے ایک دوسرے کو بچاتے بچاتے دریا کی بے رحم موجوں کے حوالے ہوگئے تاحال زندہ یا مردہ نہیں مل سکے ۔ یہ محنت کش آزادکشمیر والی سائیڈ سے ڈولی(چئیر لفٹ) کے ذریعے دریائے جہلم کے دوسرے کنارے بکوٹ شریف گاوں ضلع ایبٹ آباد سے ریت نکال کر سڑک تک لے جا کر فروخت کرتے تھے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں