دوسری نیشنل گراس سکی چیمپئن شپ تولی پیر میں اختتام پذیر

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)پہلی اے جے کے گراس سکی سرکٹ اور دوسری نیشنل گراس سکی چیمپئن شپ رالاکوٹ سے تیس کلومیٹر دور سیاحتی مقام تولی پیرمیں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔پاکستان میں اس طرح کی پہلی چمپئین شپ 2021 میں مالن جبہ میں ہوئی تھی جبکہ یہ دوسری چمپئین شپ راولاکوٹ میں منعقد ہوئی جسے اے جے کے ونٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے گلف ایمپائر پرائیویٹ لمیٹڈ،فاز اسٹیٹ اسلام آباد اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) کے تعاون سے منعقدکیا۔اے جے کے ونٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن نے 26 ستمبرسے تولی پیر میں مقامی بچوں کے ساتھ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا اہتمام بھی کیا۔پی ٹی ڈی سی اور اے جے کے ونٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سیاحت کو فروغ دے کر گرمیوں اور سردیوں کے موسم میں آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو مشغول کرنے اور سیاحوں کو اس طرف مائل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔چمپیئین شپ کی اختتامی تقریب بوجو ہ ملتوی کر دی گئی جو بعد میں کروائی جائے گی۔اس چمپئین شپ کوراولاکوٹ میں منعقد کروانے میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عقیل خورشید کا کردار نمایاں تھا جن کا تعلق راولاکوٹ سے ہی ہے۔ چمپئین شپ کے اختتام پر گلف ایمپائیر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سی ای او شاذیب شبیر نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزازیں عشائیہ دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں