دھرنا دے کرسڑکوں کی بندش،مقدمہ میں نامزد مزید13 افراد گرفتار

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز)حلقہ پانچ پونچھ کے علاقوں جنڈاٹھی اور تھلہ اور ٹائیں میں سڑک کی بندش کے مقدمہ میں نامزد مزید13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ان افراد کو جنڈاٹھی ، راولاکوٹ اور دیگر مقامات سے پولیس نے گرفتار کیا ، گرفتار ہونے والوں میں ایکشن کمیٹی کے چیئر مین راجہ اشفاق جنت کیانی، نیپ کے رہنما جاوید جان، انجمن تھوراڑ کے صدر ساجد اعظم ، این ایس ایف کے صدر صمد شکیل، محسن عزیز ، عاطف زاہد ، حمید شیخ ، مقصود خان ، عتیق خان، اسد رزاق ، مظہر حسین ، مشتاق احمد ، طاہر مقبول شامل ہیں ،گرفتار ہونے والوں پر الزام ہے کہ انہوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف دوران احتجاج سڑکوں کو بند کرکے ٹریفک کا نظام معطل کیا جس سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سمیت اہل علاقہ کو شدید مسائل کا سامنا رہا ، ان گرفتاریوں کے خلاف تھوراڑ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ گرفتار شدگان پر بنائے گئے مقدمات کو ختم کرکے انہیں غیر مشروط رہا کیا جائے ورنہ سخت مزاحمت کریں گے ، ادھرصدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ ، انجمن تاجران پاک گلی کے صدر راجہ اشفاق جنت کیانی و دیگر کا نے گرفتاریوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،عوام کے حقوق کی بات کرنے والوں کو جیل ڈال دیا جاتا یے جو کسی طور قابل قبول اقدام نہیں ہے اگر فی الفور غیر مشروط رہا نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور ہر پلیٹ فورم پر آواز بلند کی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے عوام کے حقوق کی بات کرنے والوں کو ہی گرفتار کرنا سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور غیر مشروط رہا کیا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں