راولاکوٹ،ترنوٹی قتل کیس،مقتول کی نعش کے عضاء برآمد،سپرد خاک

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گاؤں ترنوٹی کوٹ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں دو بھائیوں نے اپنے ہی سگے بھائی کو قتل کرکے اس کی نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے جنگل کے مختلف حصوں میں بڑے پتھروں اور مختلف گڑھوں میں دبا دئیے، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر نعش کے ٹکٹرے برآمد لیے ، گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کے ٹکڑے ورثاء کے حوالے کردئے گئے، منگل کی شام مقتول اظہر مصری کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، نما ز جنازہ میں سرکردہ سیاسی وسماجی شخصیات، اہل علاقہ اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، دودن قبل ترنوٹی کوٹ میں ایک گھر کے قریب سے مقامی خواتین کو کٹی ہوئی انسانی ٹانگ نظر آئی جس کے بعد انہوں نے شور شرابا کیا اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی جس کے بعد مقامی سطح پر ہی موجود شہری دفاع کے رضاکاران کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کٹی ہوئی ٹانگ کو اپنی تحویل میں لیا اور شہری دفاع اور مقامی لوگوں کے تعاون سے نعش کے بقیہ حصے ڈھونڈے اور مختلف جگہوں سے یہ اعضاء ملے،گزشتہ رات بھر شہری دفاع کے رضاکاران اور ”کشمیر دھرتی ڈیجیٹل“ کی ٹیم نے جنگل میں آپریشن کیا جس دوران نعش کے کٹے ہوئے کچھ اعضاء جنگل میں موجود مختلف گڑھوں سے برآمد ہوئے جو رات کو ہی پولیس کے حوالے کر دیئے گئے جس کے بعد پولیس نے رات گئے ایک اور آپریشن کیا جس میں مقتول کے گرفتار بھائی طاہر نامی ملزم کی نشاندہی پر اسی جنگل سے نعش کے باقی حصہ بھی برآمد کیئے گئے جو ایک بڑے پتھر کے نیچے دبائے گئے تھے تاہم کوشش کے باوجود ایک ٹانگ اور ایک بازو آخری اطلاعات تک نہیں مل سکا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ جنگلی جانورکہیں دورلے گئے، پولیس کے مطابق نعش کے 13سے زائد ٹکڑے کئے گئے ہیں، پولیس نے مقتول کے بھائیوں قمر مصر ی، طاہر مصری کو گرفتار کر رکھا ہے جبکہ مقتول کی بہن کا الزام ہے کہ تیسرابھائی بھی اس واردات میں شامل ہے اورانہوں نے جائیداد اور دولت کی خاطر اپنے بھائی کو قتل کیا، مقتول کی بہن نے مطالبہ کیا ہے کہ اصل حقائق کو سامنے لا کر قاتلوں کو قرار واقعی سزاد ی جائے، ادھر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے کہ قتل میں اور کون لوگ ملوث ہو سکتے ہیں اور اس کی اصل وجوہات کیا ہو سکتی ہیں جس بنیاد پر اظہر مصری کو بھائیوں نے قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اقبال جرم کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے .

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں