راولاکوٹ،ریڈ کریسنٹ آزاد کشمیرپونچھ کے زیر اہتمام تعارفی سیشن

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)پاکستان کریسنٹ آزاد کشمیر ضلع پونچھ کے زیر اہتمام متفرق ادارہ جات کے سربراہان و نمائندگان کا تعارفی سیشن اجلاس سرکٹ ہاوس راولاکوٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ریڈ کراس ریڈ کریسینٹ موومنٹ کی تاریخ اور اغراض و مقاصد کیساتھ ساتھ بلعموم آزاد کشمیر اور بلخصوص ضلع پونچھ میں ریڈ کریسنٹ کی خدمات کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت فلاح عامہ کے امور میں مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ متفرق ادارہ جات انتظامیہ،محکمہ تعلیم،شہری دفاع،ریسکیو 1122،شہری دفاع،بیت المال, محکمہ سوشل ویلفیر اور میڈیا نمائندگان نے تعارفی سیشن میں خصوصی شرکت کی۔پاکستان ریڈکریسنٹ کے ڈسٹرکٹ لیزان آفیسر اعجاز نقی اور کمیونٹی لیزان اسسٹنٹ شمع جہاں باری نے مقامی سطح پر ان پھٹا دھماکہ خیز مواد کے خطرات سے آگاہی اور محفوظ رویوں کے فروغ بارے شرکاء کو آگاہ کیا اور مقامی آبادی کو دھماکہ خیز مواد سے بچاؤ اور آگہی کے علم کو مزید علاقوں تک پھیلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سیشن کے اختتام پر انتظامیہ کے نمائندہ نے انسانیت کیلئے پاکستان ریڈ کریسنٹ کے کردار کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر ادراہ جات کے نمائندگان نے کہا کہ پاکستان ریڈ کریسنٹ کریسینٹ نے ہمیشہ انسانیت کو مقدم رکھتے ہوئے اپنا کردار جاندار انداز میں ادا کیا جو کہ ایک لائق تحسین امر ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل او سی پر ہونے والی شیلنگ اور فائرنگ مقامی آبادی کیلئے سنگین خطرہ ہے اور دشمن کی جانب سے پھینکے گئے ان پھٹا دھماکہ خیز مواد سے مقامی افراد جسمانی معذوری کا شکار ہو کر اپنے خاندان اور معاشرے کیلئے مشکلات اور مصائب کا سبب بن رہے ہیں جس کیلئے ریڈ کریسنٹ کو مزید فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ہماری تمام تر خدمات ریڈکریسنٹ کے لئے حاضر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں