راولاکوٹ،شاہرا ت بند کرنے کے الزام میں‌درج مقدمات میں‌9 افراد گرفتار

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) داتوٹ پولیس اسٹیشن میں دو مختلف ایف ائی ار کے ذریعے مجموعی طور پر 21افراد کے خلاف ایف آئی ار درج کر لی گئی ہے ۔ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کے مطابق مجموعی طور پر 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے2 جولائی سے 7 جولائی تک مین شاہرات پر رکاوٹیں کھڑی کر کے گاڑیوں کو روکے رکھا جس کی وجہ سے عام مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.ٹائیں ڈھلکوٹ مین شاہراہ بند کرنے کے الزام میں جن 13 ملزمان کو خلا ف ایف آئی ار درج کی گئی ہے ان میں محمد آفاق،ذولفقار عرف بھٹو،اسد کبیر،واصف کبیر،خیضر حیات،صیاد،زوہیب گلزار،آفتاب سعید،محمد رزاق،زوہیب ذولفقار،غیور،زاہد اور ثوبان کشمیری شامل ہیں.ان افراد پرچوکی پولیس جنڈالہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیا.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان افراد میں سے بعض جو اس احتجاج کو لیڈ کر رہے تھے نے 6 دن تک سڑک بند رکھی،ہوائی فائرنگ کی،خوف و ہراس پھیلایا،اس دوران گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.ایف آئی ار میں 341،337،اے پی سی دفعات شامل کیے گے ہیں. دوسری ایف اآئی ار جنڈاٹھی بازار سے مین روڈ بند کرنے کے الزام میں 8 افراد کے خلاف تھانہ داتوٹ میں ہی درج کی گئی ہے.اس ایف ار میں دفعہ 341 ای پی سی شامل کیا گیا ہے.ایف آئی ار میں اعجاز،افراہیم،محمود نثار،داود،طارق،شیراز،ڈاکٹر فہیم اور راجہ نوید شامل ہیں.ان پر بھی مین شاہراہ بند رکھنے کا الزام ہے. واضع رہے کہ یہ مین شاہرات راولاکوٹ،مظفراباد، باغاور راولپنڈی،اسلام آباد کی طرف جاتی ہیں جنہیں مختلف جہگوں سے احتجاجی مظاہریں نے بند کر رکھا تھا.مظااہرین بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے تھے.ان کا مطالبہ تھا کہ ان کے علاقے کو لوڈشیڈنگ فری قرار دیا جائے.اس دوران ضلعی اور ڈویژنل سطع کی انتظامیہ اور پولیس احکام کے مذاکرات بھی ہوئے لیکن مظاہرین نے سڑک کھولنے سے انکار کر دیا تھا.بعد ازاں چھٹے دن خود ہی سڑک کھول دی جب کہ مطالبہ بھی کوئی پورا نہیں ہوا تھا،پولیس احکام کے مطابق ابھی تک ان افراد میں سے کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں