راولاکوٹ،شراب لے کر راولپنڈی سے آنے والے ”مہمان“ اور میزبان گرفتار

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) ایس ایس پی پونچھ کامران علی کی ہدایت پر چوکی سٹی پولیس راولاکوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ملزمان میں سہیل اکرم، بلال احمد شامل ہیں، ان کی نشاندہی پر چھپڑا بن سے تعلق رکھنے والے سہراب فہیم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے یہ شراب سہراب فہیم تک پہنچانی تھی، پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کی، ایک اور کارروائی میں چوکی سٹی راولاکوٹ کے اہلکاران نے ملزم رمیض سکنہ تیتری نوٹ سے پستول 30 بور بدوں لائسنس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو بند حوالات کیا۔ ملزمان سے مزید دریافت جاری ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں