راولاکوٹ،فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے چھاپے،کئی من دودھ تلف،یوٹیلیٹی اسٹور سے زائدلمیعاد گھی برآمد

راولاکوٹ،فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے چھاپے،کئی من دودھ تلف،یوٹیلیٹی اسٹور سے زائدلمیعاد گھی برآمد
راولاکوٹ(دھرتی نیوز) فوڈ کنٹرول اتھارٹی راولاکوٹ نے بدھ کو دو مختلف جہگوں پر چھاپے مارے جس کے دوران ایک دودھ فروش کو مضر صحت دودھ فروخت کرنے کے الزام میں 60 ہزار روپے جرمانہ کیا،سات دن کے لیے دکان سیل کر دی جبکہ کئی من دودھ بھی ضائع کر دیا۔دوسرا چھاپہ سرکاری یوٹیلیٹی اسٹور پر مارا گیا جس کے بڑی تعداد میں زائدالمیعاد گھی کے پیکٹ برآمد کیے۔اسی دوران یوٹیلیٹی کارپوریشن کے ملازمین نے اتھارٹی کے اہلکاران سے مزاحمت شروع کر دی اور مزید چیکنگ سے بھی روک دیا۔اس موقع پر یوٹیلیٹی کارپوریشن اسٹور کے بائر کھڑے خریداروں نے شکایت کی کہ اسٹور کا عملہ دو،دو خریدراوں کو اندر بلاتا ہے اور پسند و نا پسند کی بنیاد پر چیزیں دی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے علم میں تو پہلی بار آیا کہ اس طرح زائدالمیعاد اشیاء بھی فروخت کی جاتی ہیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر،فوڈ کنٹرولر چوہدری امتیاز حسین لعل نے بتایا کہ انہیں شہریوں کی جانب سے اس اسٹور سے متعلق شکایا ت ملی تھیں جس پر یہ کارروائی کی گئی۔واضع رہے کہ کارپوریشن کے عملے نے اس موقع پر صحافیوں کو بھی کوریج سے روکنے کی کوشش کی اور گالم گلوچ کرتے رہے۔فوڈ اتھارٹی نے یوٹیلیٹی اسٹور سے متعلق رپورٹ ضلعی انتظامیہ کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹور کے ہیڈکوار کو بھی ارسال کی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں