راولاکوٹ،محکمہ برقیات کا زخمی اہلکار جاں بحق،آبائی گاوں میں تدفین

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) محکمہ برقیات راولاکوٹ کا ایک لائن مین جو شہر کے مصافاتی علاقے گرین ٹاون میں‌بجلی کی لائن کی مرمتی کے دوران کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا ہ تھا جاں بحق ہو گیا ہے ۔اس کی تدفین آبائی گاوں میں کر دی گئی نماز جنازہ میں کچیر تعدادمیں مقامی لوگوں نے شرکت کی.لائن مین کا نام طاہر آزاد تھا.مقامی لوگوں کے مطابق لائن مین بجلی ٹھیک کرنے کے لیے پول پر چڑھا ہی تھا کے کرنٹ لگنے سے زمین پر گر گیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا .طاہر آزاد کو سی ایم ایچ راولاکوٹ پہنچایا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا تھا جہاں ہسپتال پہنچنے کے بعد جاں بحق ہو گیا ۔ لا ئن مین طاہر کا تعلق سنگولہ گڑوانیاں سے تھا۔نماز جنازہ آج ہی آبائی گاوں میں ادا کی گی.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں