راولاکوٹ،نالے میں ڈوب کر نوجوان جاں بحق

پلندری، راولاکوٹ(دھرتی نیوز) پلندری کے نواحی گاوں بیکاں چھلاڑ نالے میں راولاکوٹ کا ایک رہائشی نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔مقامی پولیس کے مطابق راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان ایک نجی گاڑی پرنہانے کے لۓ شاہرہ غازی ملت روڈ پر گوئیں نالہ کے قریب پلندری کی حدود میں بیکاں چھلاڑ رنگڑ نالے میں نہانے آۓ تو ایک نوجوان ریحان شبیر ولد محمد شبیر ساکن گلیات راولاکوٹ اچانک پانی میں ڈوب گیا جسے موقع پر موجود افراد نے پانی سے اپنی مدد اپ کے تحت جب باہر نکالا تو وہ زندگی کی بازی ہار گیا تھا. اس افسوسناک حادثہ کی اطلاع ملنے پر پلندری پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعات قلمبند کیے جبکہ ریسکیو کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں .نوجوان کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال پلندری میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کردی گئی. یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس رنگڑ نالہ میں کئی نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ریحان شبیر زمانہ طالب علمی میں نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کا متحرک کارکن رہا ہے .موجودہ وقت وہ راولاکوٹ شہر میں ہارڈوئیر کا کاروبار کرتا تھا.نعژ اتوار کی شام جب ان کے گھر پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی.