راولاکوٹ،پاکستانی نژاد برطانوی شہری لاپتہ،دو دن کے بعد بھی سراغ نہ مل سکا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ کے نواحی گاوں‌بیروٹہ بیڑیں سے تعلق رکھنے والے برطانوی شہری سردار ریاض خان جو دو دن پہلے راولاکوٹ سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گے. ابھی تک ان کی گمشدگی کا معمہ حل نہ ہو سکا.ان کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کئی سال پہلے اسپین کے ورک پرمٹ پر اسپین گے تھے جہاں سے وہ بعد میں برطانیہ منتقل ہوئے جہاں کئی سالوں سے قیام پذیر تھے،چند ماہ قبل وہ پاکستان آئے اور اپنے بیٹے کی شادی بھی کروائی.جمعہ کو وہ راولاکوٹ میں ایک پرائیویٹ کلینک میں آنکھیں چک کروانے کے لیے گے،ہسپتال ریکارڈ کے مطابق ان کا 23واں نمبر تھا،اسی دوران پونے ایک بجے ان کا بیٹا اور بھائی ان کو کلینک میں ہی چھوڑ کر جمعہ کی نماز ادا کرنے گے ،واپس آئے تو وہ کلینک میں نہیں تھے.کافی تلاش کے باوجود نہ ملے تو پولیس کو اطلاع کی گئی.لیکن اتوارکی رات تک کوئی سراغ نہ مل سکا.پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کے پاس موبائل ٍفون بھی نہیں تھا.وہ پی ٹی اے سے منظورر شدہ فون استعمال نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے مذکورہ فون میں سم بھی نہیں ڈالی گئی تھی اس لیے ٹریس کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم پولیس سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیاں اس واقعہ کی تفتیش کر رہی ہیں.ادھر پاکستان میں برطانوی ایمبسی کو بھی آگاہ کر گیا ہے جس نے پاکستان کی وزارت داخلہ سے رابطہ کیا ہے .سردار ریاض کے بارے میں ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ وہ انتہائی شریف النفس انسان تھے اور کسی کے ساتھ لین دین بھی نہیں تھا.ڈی آئی جی پونچھ ریجن راشد نعیم نے دھرتی کو بتایا کہ جو بھی ممکنہ جدید طریقے ہیں انہیں استعمال میں لایا جا رہا.فی الحال ان کے ملک چھوڑنے کے بھی کوئی ثبوت نہیں مل سکے تا ہم کوشش جاری ہے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں