راولاکوٹ،پرائیویٹ کار حادثے کا شکار،دو افراد زخمی

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) راولاکوٹ سے چار کلومیٹڑ دور شاہراہ غازی ملت روڈ پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات ایک کار حادثے کا شکار ہو گئی جس سے کار ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کر کے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ کار کا ڈرائیور ا جو راولپنڈی کا رہائشی ہے ایک بکنگ لے کر راولپنڈی آیا تھا واپسی پر اس نے دیر کے ایک رہائشی جو راولاکوٹ میں مزدوری کرتا تھا بطور سواری ساتھ بٹھایا لیکن چار کلومیٹر دور ٹھنڈی کسی کے قریب گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔زخمیوں کی حالت خطرے سے بائر بتائی جاتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں