راولاکوٹ،پولنگ میٹریل کی ترسیل و طریقہ کار کے حوالہ سے ٹریننگ سیشن کا اہتمام

راولاکوٹ( پی آئی ڈی) ضلعی انتظامیہ پونچھ کے زیر اہتمام پونچھ ڈویژن میں 3 دسمبر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور پولنگ میٹریل کی ترسیل و طریقہ کار کے حوالہ سے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیاگیا۔ ٹریننگ سیشن مین بلدیاتی انتخابات کے دوران خدمات دینے والے جملہ مجسٹریٹ صاحبان نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ بدر منیر مجسٹریٹ صاحبان کو بلدیاتی الیکشن کے دوران پولنگ میٹریل ، پولنگ کے عمل ودیگر امور کے بارہ میں بریفنگ دی ۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں مجسٹریٹ صاحبان ضلعی کنٹرول روم سے رابطہ کریں،پولنگ کے عمل کو پرامن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ، مقامی امن کمیٹیوں کو آن بورڈ لیا جائے اور کسی بھی جگہ پولنگ اگر رک جائے تو فی الفور اس عمل کوبحال کروایا جائے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں