راولاکوٹ، بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے جانے پر ردوعمل،رفیق نیئر کا پتلا نذر آتش

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) آل پارٹیز پیپلز رائٹس فورم کی جانب سے گزشتہ روز اسمبلی میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے التواء کی تحریک پیش کیئے جانے کے خلاف راولاکوٹ میں شدید احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات چوہدری رفیق نیئر کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزرائٹس فورم کے چیئرمین سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ نے کہا ہیکہ آج سے 30 سال قبل بلدیاتی الیکشن منعقد ہوئے جبکہ تقریباً 40 سال قبل طلباء یونین کے الیکشن ہو ئے۔جب طلباء یونین پر پابندی لگی اور جب سے آزاد کشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے ہیلے بحانے کیئے گئے اس وقت سے لے کر آج تک آزاد کشمیر کا جو بلدیاتی نظام ہے وہ درہم برہم ہوا ہے۔آزاد کشمیر کے اندر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جو اراکین ہیں جو ممبران اسمبلی ہیں وہ کام جو قانونی اور آئینی طور پر ان کا ستحقاق نہیں بنتا یقینا ان کی ذمہ داری کل بھی یہی تھی اور آج بھی یہی ہیکہ وہ قانون ساز اسمبلی کے اندر جا کر قانون سازی کرین۔ آزاد کشمیر کے بلدیاتی نظام کو بحال کریں آزاد کشمیر میں بلدیاتی نظام کا انعقاد جلد ازجلد کروائیں یہ ان کی بنیادی ذمہ داری تھی۔ سب سیاسی کارکنان کو اس بات کا اچھی طرح ادراک ہیکہ آزاد کشمیر کے اندر برسر اقتدار آنے والی ہر سیاسی جماعت کا یہی اعلان تھا کہ ہم جب منتخب ہونگے تو سب سے پہلے آزاد کشمیر کے اندر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروائیں گے ا ور سب سے پہلے آزاد کشمیر کے اندر طلباء یونین سے بھی پابندی ہٹاتے ہوئے طلباء یونین کو بھی بحال کروائیں گے لیکن ہر سیاسی جماعت نے اپنے اس بنیادی موقف سے انحراف کیااور یہ بات عملا ثابت کی کہ وہ اس ریاست کے اداروں کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر بات اظہار کیا اور اس حوالہ سے احتجاج کیا اور ہر زمانے کی ہر حکومت سے اس بات کا مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور اس بار پی ٹی آئی نے یکے بعد دیگرے اس بات کا اعلان کیا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کروائیں گے۔ اقتدار اور اختیار کو نچلی سطح تک منتقل کروائیں گے۔ لیکن تینوں حکومتوں اور ان کے متعلقہ ممبران اسمبلی نے بری طرح اپنے اس مینڈیٹ کو ملیا میٹ کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز پیپلزرائٹس فورم آج یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ان حکمرانوں نے آج جو انتہائی شرمناک اقدام اٹھایا اس کو فوری طور پر واپس لیں ورنہ آزاد کشمیر بھر میں ان ممبران اسمبلی کے داخلے کو مکمل طور پر بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کے پلیٹ فارم سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے اور اس بات کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اقدام آج اٹھایا گیا اور لوگوں سے ان کے بنیادی حقوق چھیننے کی کوشش کی گئی۔ اس احتجاجی مظاہرے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سردار افتخار ایڈووکیٹ، سردارعدنان رزاق، خان افتخار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور متنبہ کیاہیکہ بلدیاتی انتخابات کو التواء میں رکھے جانے کے حوالہ سے کسی بھی قسم کے اقدامات قابل قبول نہیں ہیں اور اگر اس سلسلہ میں ہمیں کسی بھی فورم سے رجوع کرنا پڑا تو گریز نہیں کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں