راولاکوٹ، خواتین پر تشدد کے خلاف واک کا اہتمام

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) محکمہ ترقی نسواں پونچھ ضلع پونچھ کے زہر اہتمام خواتین پر تشدد کے خلاف خواتین میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے ڈسڑکٹ سوشل ویلفئیر کمپلیکس اینڈ وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر راولاکوٹ کے احاطہ میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا .محترمہ ریحانہ خان چیئرپرسن اسٹیٹ کمیشن ان دی اسٹیسس آف وویمن آزاد کشمیر, چیئرپرسن بنت حوا خدیجہ نذر نے خصوصی شرکت کی . واک میں خواتین کے علاؤہ انتظامی افیسران، صحافی حضرات ،سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی . واک کے اختتام پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج خواتین پر ہونے والے زہنی وجسمانی اور ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہم سب کو کرادر ادا کرنا ہو گا،یہ صرف حکومت کی زمہ داری نہیں بلکہ ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا. ہمارے معاشرے اور اسلام ہمیں خواتین اور بوڑھوں پر صلہ رحمی کا درس دیا. آج کل جو معاشرے میں رہا اس ہمارا مذہب اس کی اجازتِ نہیں دیتا ضلع پونچھ میں خواتین پڑھی لکھی ہیں اور اپنے حقوق سے آشنا ہیں جس وجہ سے وہ معاشرے میں اپنا جائز مقام حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں خواتین پر تشدد کے خلاف حکومت آزاد کشمیر بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھا رہی ہے اس موقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ فردوس کوثر نے بھی خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امسال خواتین کے تشدد کے حوالے سے ہونے والی تقریب میں محکمہ کی کارگزاری بتائی کہ ضلع پونچھ میں محکم اہذا کے زیر اہتمام آٹھ تربیتی ادارہ جات قائم ہیں جن میں پر سال ڈھائی سو کے قریب لگ بھگ خواتیں فنی تعلیم حاصل تربیت حاصل کرتی ہیں ان کا سلیبس محمکہ اے جے کے ٹیوٹا کے تحت نافذ العمل ہے اور ٹی ٹی بی بورڈ کے زریعے امتحانات کا انعقاد ہوتا ہے امسال محکمہ اہذا کے 45 ادارہ جات میں وویمن ڈویلپمنٹ سنٹر مجاہد آباد کی طالبہ نے سرٹیفکیٹ کورس میں محکمہ اہذا کے اول پوزیشن حاصل کی اس کے ساتھ محکمہ وویمن ڈویلپمنٹ کے زہر اہتمام شیلٹر ہوم بھی قائم ہے جو اس وقت عارضی طور پر بند ہے جسے جلد بحال کیا جائے گا جس فل وقت بہت ضرورت ہے اور خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرتے ہوئے روزگار پیدا کرنے لئے سیلز اینڈ پروڈکشن سنٹر ورکنگ وویمن ہاسٹل ڈی کئیر سنٹر بیوٹیشن سنٹر دیگر کورسز سے کا اہتمام کیا جا رہا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں