راولاکوٹ، پولیس کا کریک ڈاؤن، چرس و اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)”منشیات سے پاک آزاد کشمیر ویژن” کے تحت منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران راولاکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
وحید علی گیلانی ایس ایس پی راولاکوٹ کی ھدایت پر رفاقت الیاس انسپکٹر سی آئی اے پولیس راولاکوٹ نے معہ ملازمین کارروائی کرتے ہوئے ملزم صابر سکنہ دریک راولاکوٹ سے چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کے انکشاف پر سورس ٹریس کرتے ہوئے ملزم ثاقب سکنہ چھوٹا گلہ سے بھی ایک کلو تیس گرام (1030گرام )چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے۔ایک اور کارروائی میں ملزم خالد سکنہ چھوٹا گلہ سے رائفل 12 بور بدوں لائسنس جبکہ ملزم فیاض سے چرس برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے ۔عوام علاقہ اور مختلف تنظیموں نے راولاکوٹ پولیس کی لگا تار کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں