راولاکوٹ، ڈپٹی کمشنر پونچھ کی زیرصدارت علماء کرام کا اجلاس،مختلف امور پر غور

راولاکوٹ (پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد صابر مغل کی زیرصدارت علماء کرام کا اجلاس، ماہ مقدس کی آمد پر لوگوں میں اسلامی اقدار کی ترغیب، رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹنے، ناجائز منافع خوری کے خاتمہ، غرباء کی مدد، محبتوں کو پروان چڑھانے، دینی حمیت، غمگساری کرنے پر خطبات دیئے جانے پر اتفاق،اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس، مفتی عبدالخالق خان، مساجد کے خطیب حضرات اور مختلف علماء کرام، انتظامی آفیسران، ضلع مفتی سمیت دیگر نے شرکت کی.ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام ضلعی انتظامیہ کا دست و بازو بن کر عوام الناس کی فلاح و بہبود میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں. انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور یہ مہینہ دوسروں کے ساتھ ہمدردی اور غمگساری کا ہے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں علماء کرام ہمارا ساتھ دیں اور لوگوں کے رویوں میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کریں. علماء کرام ہی لوگوں کی بہترین زہن سازی کر سکتے ہیں اس ماہ مقدس میں انتظامیہ اور علماء کرام مل کر رحمتوں اور برکتوں کے ماہ کو لوگوں کے لیے آسان بنائیں گے. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے، ناجائز منافع خوری کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی. سپروائزر وزٹس کیے جائیں گے اور دن رات ایک کر کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا. اس سلسلہ میں سستے بازار بھی لگائے جائیں گے اس سلسلہ میں تاجران سے بھی مشاورت کا عمل جاری ہے. اجلاس میں علماء کرام نے بھی بہتری اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنی اپنی تجاویز دیں. علماء کرام نے اس مشاورتی عمل پر ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا اور اسے دین اور دینا کے لیے خوش آئند کرار دیا. علماء کرام نے اجلاس میں انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ اور. علماء کرام میں مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا جس کا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی زمہ داریوں میں رہتے ہوئے کردار ادا کیا جائے گا.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں