راولاکوٹ۔۔تعمیرات عامہ عمارات ڈویژن میں ای ٹینڈرنگ کا آغاز

راولاکوٹ (پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کے احکامات کی روشنی میں راولاکوٹ پونچھ میں محکمہ تعمیرات عامہ عمارات ڈویژن میں ای ٹینڈرننگ شروع.راولاکوٹ میں ایکسین تعمیرات عامہ بلڈنگ ڈویژن عمران حنیف نے کہاکہ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے صاف اورشفاف پروسیس کیساتھ ساتھ وقت کی بچت ہوتی ہے یہ ایک صاف وشفاف طریقہ ہے جس کے ذریعے سے منصوبہ جات پر کنٹریکٹ دیاجاتا ہے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت کی وجہ سے ٹھیکیدار کہیں بھی بیٹھ کر منصوبہ کیلئے اپلائی کرسکتا ہے جس سے کسی قسم کی کوی ناجائز حمایت کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس سے پہلے ای ٹینڈرنگ محکمہ جیلخانہ جات،ڈگری کالج راولاکوٹ،اورڈگری کالج ہجیرہ میں آن لائن کنٹریکرز نے حصہ لیا۔یہ ایک خود کار طریقے سے کام کرنے والا سسٹم ہے جو مقررہ وقت پر خود ہی اپلائی کرنے کے آپشن کو ختم کرکے ایوالوایشن کرکے چیزوں کو سب کے سامنے رکھ دیتا ہے۔کنٹریکٹرز نے بھی ای ٹینڈرنگ پراسیس کو کرپشن سے پاک اور صاف شفاف طریقہ کراردیتے ہوئے اس پر اطمینان کااظہار کیا ای ٹینڈرنگ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سٹور افتخار احمد خلجی،ڈائریکٹر آئی ٹی راجہ مجید احمد خان،بھی شامل ہیں جبکہ ان کے ہمراہ کنٹریکٹرزاور صحافی حضرات بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں