راولاکوٹ ،عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کی گرفتاری،پیر کو اھتجاجی مظاہرہ ہو گا

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کی گرفتاری کے بعد آل پارٹیز مشترکہ فورم کی کال پر پیر کوچھپڑابن /پاک گلی کراس میں عوام بھرپور پر امن احتجاج کریں گئے، اس احتجاج میں ضلع بھر سے مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں،ٹریڈیونینز کے نمائندوں سمیت سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد شریک ہوں گئے، پولیس کی جانب سے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں کی گرفتاری کیخلاف یہ بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوگا جبکہ ضلع بھر کے دیگر مقامات پر سیاسی و سماجی تنظیمو ں و ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام احتجاجی پروگرامات منعقد کیے جائیں گئے، صدر بار ایسو سی ایشن راولاکوٹ سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی حقوق کی بات کرنے والے پر خلاف پولیس گردی اور بے بنیاد مقدمات کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا،اس سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ ٹریڈ یونینز اور آزاد کشمیر بھر میں بار ایسو سی ایشن کو ساتھ لے کر اپنے احتجاج کا دائرہ کار پورئے آزاد کشمیر تک بڑھائیں گئے انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی اتنظامیہ اور پولیس نے عوامی حقوق کی بات کرنے والوں پر جس طرح کا تشدد کیا وہ قابل مذمت ہے اور گرفتاری کے بعد بے بنیاد مقدمات درج کرکے عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کی گئی ہم اس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گئے، جس حقوق کی خاطر عوام سڑکوں پر نکلی تھی وہ کوئی ایک جگہ کا مطالبہ نہیں تھا بلکہ اس وقت پورئے آزاد کشمیر میں وہی مطالبہ دوہرایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اسیران کی غیر مشروط رہائی، بجلی کے بلات میں بے جا ٹیکسز، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ، پندرہ ویں ترمیم ٹورازم ایکٹ کا خاتمہ پورئے نہ کیے گئے تو عوامی احتجاج جاری رہے گا، عوام اس احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہو گا ہم اس حق میں نہیں ہیں کہ سٹرکیں بند کی جائیں اور عوام کو مزید مشکلات میں ڈالا جائے کیونکہ عوام پہلے سے ہی بے جا مہنگائی اور بے روزگار ی کے باعث پریشان حال ہیں ہم سڑکیں بند کرکے عوام کے لیے مزید مشکلات نہیں کھڑی کرنا چاہتے عوام پرامن رہتے ہوئے اپنے احتجاج ریکارڈ کروائیں اور اسیران کی رہائی سمیت دیگر مطالبا ت کے حق میں اپنا کردار ادا کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں