راولاکوٹ ،پاکگلی کے قریب سڑک بند کرنے کے الزام میں سات افراد گرفتار ،تین پولیس اہلکار زخمی

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) جمعرات کو راولاکوٹ سے مظفرآباد جانے والی شاہراہ کو راولاکوٹ سے 10کلومیٹر دور دوبتہ کراس اور پاکگلی کے مقام پر بعض افراد نے بند کرنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔سڑک بند کرنے کے کی کوشش بعض مقامی لوگوں نے ان گرفتار افراد کی رہائی کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے کے لیے کی تھی جنہیں گزشتہ ہفتے پولیس نے عیدالاضحی سے قبل مختلف شاہرات بند کر اپنے بعض مطالبات پورے کروانے کی کوشش کی ےتھی۔ اس دوران ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ 6دن بند رہی تھی۔ بدھ کی شام کو دوبتہ کے مقام پر مقامی لوگوں کا ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا کہ صبح 6بجے سے راولاکوٹ سے مظفرآباد جانے والی شاہراہ کو دوبتہ کراسس سے بند کی جائے گی۔ مقامی انتظامیہ نے سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال رکھنے کے لیے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات پولیس کی بھاری نفری تعینات کی تھی۔ بعد ازاں کچھ افراد نے سڑک کو بند کرنے کی کوشش کی تو پولیس سات افراد کو گرفتار کر لیا ۔ مظاہرین کے خلاف کارروائی کے دوران تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گے ۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے گھروں میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں