راولاکوٹ ،پولیس نے پانچ سال پہلے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر لی

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ سی آئی اے پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2017 میں اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی” کیری”کو مقامی شہری سے برآمد کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ یہ گاڑی مظفرآباد کے رہائشی راجہ زاہد کی تھی جو پانچ سال پہلے چوری ہو ہی تھی ۔راجہ زاہد نے بتایا کہ وہ اب نا امید ہو چکے تھے کیو نکہ ان کی گاڑی پانچ سال پہلے گم ہوئی تھی اور ایف آئی آر بھی وہاں پر درج تھی ۔ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ گاڑی واپس آزاد کشمیر سے ملے گی۔ انہوں نے ضلع پونچھ کی پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پانچ سال بعد ان کی گاڑی واپس دلوائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں