راولاکوٹ ،کل جماعتی اتحاد نے 17 جولائی تک لوڈ شیڈنگ فری زون قرار نہ دینے پر 20 جولائی کو گریڈ اسٹیشن کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کر دیا

راولاکوٹ (دھرتی نیوز) راولاکوٹ میں مختلف نظریات کی حامل سیاسی و مذہبی جماعتوں اور ٹریڈ یونینوں پر مشتمل ایک نیا اتحاد قائم کیا گیا ہے۔جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں اس اتحاد کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اتحاد کے صدر زاہد رفیق ایڈووکیٹ نے حکومت آزاد کشمیر کو 17 جو لائی تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ اگر 17 جولائی تک آزاد کشمیر کو لوڈ شیڈنگ فری زون قرار نہیں دیا جاتا اور بجلی کے بلات سے غیر ضروری ٹیکس ختم نہیں کیے جاتے تو پھر ہم 20 جولائی کو گریڈ اسٹیشن کی طرف مارچ کریں گے اور آئندہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ حکمران جماعت کی ٹی آئی کے سوا تمام سیاسی جماعتیں بشمول قوم پرست جماعتیں اور مذہبی جماعتیں بھی شامل ہیں کی نمائندگی موجود تھی۔ پریس کانفرنس مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ لینٹ افسران اور ججز سمیت تمام مراعات یافتہ سے اضافی مراعات واپس لی جائیں۔ غریب اور پسے ہوئے طبقے کو سہولت فراہم کی جائے۔ الائنس کی طرف سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کی طرز پر بجلی کی فری یونٹس دی جائیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے عوام پر ہی خرچ کیے جائیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں