راولاکوٹ ، فوجی گاڑی حادثے کا شکار ،9جاں بحق 3زخمی

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)راولاکوٹ سے 10کلومیٹر دور شجاع آباد روڈ پر ایک فوجی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس سے 9افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گے جنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ صبح فجر کے وقت پیش ایا۔ یہ فوجی گاڑی جہلم سے منگ بجری باغ جاری تھی کہ شجاع آباد پل سے چند سو آگے باغ کی حدود میں حادثے کا شکار ہو گئی ۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی تھیں جبکہ مقامی لوگوں نے حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی تھیں۔پولیس زرائع کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں جاں بحق ہونے والوں میں سپاہی سعید،سپاہی اعظم،سپاہی ندیم ،سپاہی ذیشان حیدر ،سپاہی ابراھیم ،سپاہی یعقوب ،سپاہی اشفاق ،ناہیک شاھد شامل ہیں ۔ ایک زخمی بعد میں جاں بحق ہو گیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں