راولاکوٹ شہر میں ہفتے کو بلیک اوٹ ہو گا

راولاکوٹ(دھرتی نیوز) محکمہ برقیات پونچھ کے ایک اعلامیے کے مطابق 10 ستمبر ہفتے کو راولاکوٹ شہر کے تمام فیڈرز صبح 9 بجے سے شام تین بجے تک مکمل بند رہیں گے.جس کی وجہ سے شہر میں بجلی کی سپلائی معطل رہے گی.ایس ڈی او برقیات راولاکوٹ سٹی امتیاز شاہین کے مطابق مختلف لائنوں میں منٹینس اور شاخ تراشی کی وجہ سے یہ فیڈر بند کرنے پڑیں گے .اس دوران راولاکوٹ شہر،ڈسٹرکٹ کمپلکس ،سی ایم ایچ اور پاسپورٹ آفس روڈ،بلدیہ اڈہ سمیت شہر کے تمام حصوں میں بجلی میسر نہیں‌ہو سکے گی.ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں‌گے کہ شام تین بجے بجلی بحال کر دی جائے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں