راولاکوٹ..مقامی شہری کی 50 ہزار کنال اراضی مریم نواز کو عطیہ کرنے کی وصیت

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)راولاکوٹ کے ایک قریبی گاوں چہڑھ کے ایک سکونتی زاہد حسین ولد عناعت حسین نے ایک وصیت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت وہ مبینہ طور پر اپنے ملکیتی رقبے جو بقول اس کے 32 ہزار سے 50 ہزار کنال اراضی تک ہے وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز شریف کو عطیہ دے دی ہے۔وصیت نامے کے مطابق محترمہ مریم نواز زاہد حسین کے بچوں کا حصہ 50 کنال کے حصے کی حقدار نہیں ہوں گی،جبکہ باقی حصے کی وہ زاہد حسین کی زندگی میں 50 فیصد اور بعداز موت 100 فیصد کی مالک ہوں گی۔وصیت نامے میں یہ بھی لکھا ہے کہ وہ پورے دھمنی گاوں کی اب مالک ہیں اور وہ اس اراضی کو کسی بھی فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔وہ اس کا معاوضہ بھی جو کہ 08 کروڑ روپے بنتا ہے وہ بھی وہ لینے کی حقدار ہیں۔واضع رہے کہ زاہد حسین اس وقت میڈیا میں سامنے آئے تھے جب چند ماہ قبل انہوں نے راولاکوٹ کی ایک مقامی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ وہ اس پورے گاوں کے مالک ہیں اور یہاں بسنے والے غیر قانونی رہائش پذیر ہیں۔یہ مقدمہ اب بھی زیر سماعت ہے جس پر بحث ہو چکی ہے دوران بحث عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ درخواست گذار کی دماغی صحت کے بارے میں بھی رائے دی جائے اور ہرجانے کے ساتھ یہ کیس خارج کیا جائے۔اب اس کیس 09 مئی فیصلہ سنایا جائے گا۔قبل ازیں اس گاوں کے لوگوں نے سخت رد عمل دیا تھا اور مذکورہ شخص کے ساتھ سوشل بائیکاٹ کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں