راولاکوٹ میں آزادکشمیر کے پہلے ایکسلنس آئی ٹی سنٹر کا افتتاح

راولاکوٹ ( دھرتی نیوز )انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آزادکشمیر کے پہلے ایکسلنس آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا مشیر آئی ٹی بورڈ آزاکشمیر چوہدری محمد اقبال نے افتتاح کیا ایکسلنس آئی ٹی سنٹر آئی ٹی بورڈ کا آزادکشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جس میں جدید آئی ٹی کورسز کے علاوہ تربیت یافتہ نوجوانوں کا روزگار کے لیے بین الاقوامی فرمز سے رابطے بھی کرواے جائیں گے تفصیلات کیمطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ آزادکشمیر کے زیر اہتمام آزادکشمیر کے پہلے ایکسلنس آئی ٹی سنٹر کا افتتاح مشیر براے آئی ٹی و آثار قدیمہ آزادکشمیر چوہدری محمد اقبال نے کیا اس موقعہ پر سیکرٹری آئی ٹی آزادکشمیر محترمہ مدحت شہزاد ڈی جی آئی ٹی سردار خالد رفیق گلف ایمپائر کے وائس چئیرمین سردار شازیب شبیر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات اور دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوے مشیر حکومت چوہدری اقبال نے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کو ٹریننگ دے کر روزگار کے مواقعے فراہم کرے گی جس کے لیے مختلف آئی ٹی کمپنیوں کو آزادکشمیر سرمایہ کاری کرنے کے لیے راغب کیا جاے گا اس وقت سب سے زیادہ روز گار آئی ٹی انڈسڑی سے وابسطہ ہے اجسام کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ٹریننگ کروائی جا رہی ہے راولاکوٹ میں یہ آئی ٹی بورڈ کا پہلا ادارہ ہے اور بہت جلد دیگر اضلاع میں بھی اس طرح کے ادارے قائم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبہ پر توجہ دے کر ہم آزادکشمیر سے بڑی حد تک غربت ختم کر سکتے ہیں جس کے لیے ہم دن رات کوشاں ہیں موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ٹریننگ کے ساتھ نوجوانوں کو روز گار کے لیے باہر کی کمپنیوں سے رابطے کروٹ جائیں تاکہ گھر بیٹھے روز گار کے مواقعے مل سکیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں