راولاکوٹ میں احتجاجی دھرنا ، وزیراعظم نے مذاکرات کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (دھرتی نیوز) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے گزشتہ کئی دنوں سے راولاکوٹ اور گردونواح میں مختلف مطالبات کے حوالے سے کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں اور گزشتہ چار دنوں سے جاری احتجاجی دھرنے کانوٹس لیتے ہوئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ان مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے احتجاجی مظاہرین کی مذاکراتی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی۔ اس بات کا اعلان وزیراعظم نے حلقہ نمبر چار اور پانچ کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات اور ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کے اجلاس کے بعد کیا۔ قبل ازیں ضلعی انتظامیہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ان واقعات سے متعلق بریفگ دی ۔ وزیراعظم کی اعلان کردہ کمیٹی وزیر قانون وسیاحت سردار فہیم ربانی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ جس کے ممبران میں وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان۔وزیر تعلیم سکولز دیوان علی چغتائی۔وزیر ہائیر ایجوکیشن ملک ظفر۔وزیر برقیات چوہدری ارشد سمیت سابق امیدواران اسمبلی سردار نیئرایوب اور سردار آرزش شامل ہیں۔ توقع ہے کہ کمیٹی پیر کو مذاکرات کرنے راولاکوٹ آئے گی۔ واضح رہے کہ حکومتی کمیٹی جس میں دو وزیر شامل تھے پہلے بھی مذاکرات کر چکے ہیں جو ناکام ہو گے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں