راولاکوٹ میں جشن آزادی کی تقریب و پرچم کشائی

راولاکوٹ (پی آئی ڈی)14 اگست یوم آزادی پاکستان ملک بھر کی طرح ضلع پونچھ میں بھی ملی جوش و جذبہ اور نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، صبح کا آغاز ضلع بھر کی مساجد میں پاکستان کی سالمیت، ترقی، خوشحالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا.یوم آزادی پر ضلعی ہیڈ کوارٹر راولاکوٹ میں پرچم کشائی کی سب سے بڑی تقریب منعقد کی گئی. تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر پونچھ ڈویژن انصر یعقوب تھے جبکہ تقریب میں ، ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی، ڈویژنل و ضلعی آفیسران و اہلکاران، سیاسی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی، سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کے طلباء، طالبات، صحافی برادری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.تقریب احاطہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس ہو منعقد ہوئی جہاں صبح 9 بج کر 58 منٹ پر سائرن بجایا گیا اور پرچم کشائی کی گئی اور پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی دی. اور پاکستان و آزاد کشمیر کے قومی ترانے بھی پڑھے گئے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان بنے 75 سال پورے ہو گئے ہیں اس سال 14 اگست پر گولڈن جوبلی کی تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں اور ہم کشمیری بھی جشن آزادی بھر طریقے سے بنا کر پاکستان سے اپنے لازوال رشتہ کو مزید مضبوط کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس خطہ کو آزاد کروا کر پاکستان کے ساتھ الحاق کو اپنی منزل قرار دیا ہے. مقررین نے کہا کہ آج کا مبارک دن ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے آج ہی کے دن دنیا بھر کے ممالک نے دنیا کے نقشے پر ایک نئی ریاست کو ابھرتے ہوئے دیکھا۔مملکت خداداد پاکستان کا قیام بانی پاکستان حضرت قائد محمد علی جناح ؒکی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ قائد اعظم نے تحریک پاکستان کو کامیابی سے ہمکنار کر کے نہ صرف تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا بلکہ دنیا کے نقشہ کو تبدیل کر کے رکھ دیا۔ہمارے جذبوں، سوچ اور روح میں نظریہ پاکستان رچابسا ہے۔ پاکستان ہی کشمیریوں کی آرزؤں اور امنگوں کا واحدمرکز ہے اور پاکستان کو ہی کشمیری اپنی منزل سمجھتے ہیں، انشاء اللہ و ہ دن دور نہیں جب ہم آزادی کا جشن سرینگر میں بھی منائیں گے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نظریاتی اور جغرافیائی لحاظ سے نامکمل ہے اس پس منظر میں اگر ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں کی قومی تحریک آزادی کا جائزہ لیا جائے تو یہ تاریخی حقیقت تسلیم کرنی پڑتی ہے کہ قرارداد پاکستان کی منظوری کے بعد ریاست کے مسلمانوں نے اپنی تحریک آزادی کو تحریک پاکستان سے وابستہ کر دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کے باشعور اور غیور عوام نے ہمیشہ یہ ثابت کیا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا الحاق حتمی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ضلع بھر میں اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقاریب منعقد کی گئی جہاں تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر پر بھی پرچم کشائی کی گئی، تعلیمی اداروں میں اس دن کی مناسبت سے خصوصی تقاریب اور پروگرامات منعقد ہوئے.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں