راولاکوٹ…یونیورسٹی آف پونچھ میں مشروم ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر ناصر رحیم کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پتھالوجی نے دو روزہ مشروم ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کروایا۔ ورکشاپ میں پاکستان سے ماہرین مشرومولوجی پروفیسر ڈاکٹر گلشن ارشاد صاحبہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، پروفیسر ڈاکٹر طارق مختار ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر نوید ملغانی ملتان یونیورسٹی، نیشنل بنک پاکستان سے محمد امجد طاہر، محمد کاشف فارم مینیجر زرعی ترقیاتی بینک اسلام آباد، نے طلبا کو مشروم کی اہمیت اور کاشت سے روشناس کیا۔ ورکشاپ میں راولاکوٹ لوکل کمیونیٹی اور کسان حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ ماہرین نے شرکا ورکشاپ کو مشروم کی کاشت سے کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کی اہمیت کے بارے میں بتایا جس سے نہ صرف معیشت بہتر ہو گی بلکہ مشروم میں اللہ نے بہت سی بیماریوں سے مکمل شفا بھی رکھی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں