راولپنڈی ، بن جونسہ کے نوجوان کی پھندہ لگی نعش برآمد

Upراولپنڈی ( دھرتی نیوز) راولپنڈی کے علاقہ کاک پل بس سٹاپ کے قریب سے پچیس سالہ نوجوان کی پھندہ لگی نعش برآمد ہوئی ہے ، مبینہ طور پر اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق منیب شوکت ولد شوکت حسین کا تعلق بنجونسہ ڈاک خانہ حسین کوٹ راولاکوٹ سے ہے ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور نعش کو قبضہ میں لے لیا ، بعد ازاں ورثاءسے رابطہ کیا گیا ، راولپنڈی پہنچنے پر نعش ورثاءکے حوالہ کردی جائے گی ۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نوجوان نے خود کشی کی ہے یا کوئی واردات ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں