رتشدد واقعات قابل قبول نہیں،ترجمان حکومت

مظفرآباد ( پی آئی ڈی) ترجمان آزادکشمیر حکومت و وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ میرپور اسلام گڑھ میں ایس ایچ او کی شہا دت کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ،ہےعوامی حقوق کی تحریک مسلح تحریک بنتی جارہی ہے ، آج کھوئی رٹہ اے سی اورڈی ایس پی کوٹلی کی گاڑی کو مشتعل مظاہرین نے نذرآتش کیا ہے ۔ پرتشدد واقعات قابل قبول نہیں ،ریاست کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، حکومت نے بھرپور تحمل کامظاہرہ کیا ہے،آزادکشمیر امن وامان کے لحاظ سے مثالی خطہ تھا جس کے امن کو تہہ وبالا کر کے نہ صرف شہریوں کیلئے مشکلات پید ا کی گئی ہیں بلکہ سیاحت کو بھی نقصان ہورہاہے۔ معاملات ٹیبل پر بیٹھ کر مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہونے ہیں ، ہمارے دروازے ہر وقت مذاکرات کےلیے کھلے ہیں ۔ پی آئی ڈی کمپلیکس میں وزیرخوراک چوہدری محمد اکبرابراہیم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت ووزیرخزانہ عبدالماجدخان نے کہاکہ مذاکرات کو کمزوری نہ سمجھاجائے ۔میڈیا پرسنز کو حکومت آزادکشمیرکا موقف لازمی لینا چاہیے ۔شہری ڈس انفارمیشن پر کام نہ دھریں۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے ودران 35پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں بجلی کے گھریلو صارفین صرف چار قسم کے ٹیکسز ادا کرتے ہیں جبکہ اس کی نسبت پاکستان میں بجلی بل میں10 طرح کے ٹیکسز شامل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل ایس ایچ او کی شہادت اور سرکاری گاڑیاں جلانے سمیت مظفرآباد میں گرڈ اسٹیشن پر حملے سے عیاں ہوگیا ہے کہ یہ تحریک پرامن تحریک نہیں ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں