روزنامہ ”کشمیر دھرتی“کی 13 ویں سالگرہ کی تقریب،سیاسی،سماجی و صحافتی کمیونٹی کی شرکت

راولاکوٹ(دھرتی نیوز)روزنامہ ”کشمیر دھرتی“کی 13 ویں سالگرہ کی تقریب کا سادگی سے انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔سابق وزیر اعظم حاجی سردار محمد یعقوب خان نے سالگرہ کا کیک کاٹ کر تقریبات کا آغاز کیا،سابق وزیر حکومت عابد حسین عابد،سردار طاہر اکرم ایڈووکیٹ،عامر رفیق اور راجہ اعجاز ایڈووکیٹ نے شرکت کی،اس موقع پر صدر غازی ملت پریس کلب سردار راشد نذیر،اعجاز قمر،ریاض شاہد،عبدالرزاق خان،عمران ایوب،ساجد انور،عرفان حمید اور وسیم اعظم سمیت اسٹف ممبران دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی اور دھرتی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر ”دھرتی“ ڈیجیٹل سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم حاجی سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ روزنامہ کشمیر دھرتی نے مختصر وقت میں ترقی کی منازل طے کیں،نامساعد حالات کے باوجود ترقی پائی،اس ادارے کی سوچ و فکر کا اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کہ اس کا آغاز 24 اکتوبر کو یو تاسیس کے موقع پر ہی کیا گیا اور آج اسی روز اس کی سالگرہ بھی ہے۔سابق وزیر حکومت عابد حسین عابد نے کہا کہ ”دھرتی“ ہماری پہچان ہے،اور اس ڈویژن کا پہلا اخبار ہے جس نے کم وقت میں اپنا مقام بنایا۔”دھرتی“ کی سالگرہ کے موقع پر اندرون و بیرون ممالک سے قارئین نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں جن پر ادارہ ان کا ممنون ہے۔ سالگرہ کی مرکزی تقریب آئندہ ہفتے ہو گی جس میں تمام سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔جبکہ مظفراباد،باغ اور اسلام آباد میں بھی اسی طرح کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔