سدہنوتی ، بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

سدہنوتی (پی آئی ڈی)ضلع سدہنوتی میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا صبح کے وقت تمام بڑی عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے سدھنوتی اسسٹنٹ کمشنر پلندری عفت اعظم کی قیادت میں ایک بڑا احتجاجی جلوس نکالا گیا احتجاجی ریلی سے اسسٹنٹ کمشنر پلندری عفت اعظم ، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر کو جمہوری طریقے سے حل کرنے کی بجائے طاقت کے زور سے کچلنے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ نام نہاد جمہوری ملک ہے بھارت کی سات لاکھ سے زائد فوج کشمیریوں کو آزادی مانگے کے جرم میں ظلم ستم کا نشانہ بنا رہی ہے مقررین نے کہا کہ پلٹ گن کے استعمال سے بچوں، عورتوں اور خصوصاً نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی بنیادی جمہوری اصولوں کے صریحاً خلاف ہے مقررین نے کہا کہ ہم جدجہد آزادی کو منظقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے آخر میں شہداء کشمیر اور شہداء کنٹرول لائین کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں