سردار عمران عزیز کی صدر تمیمی گروپ سے ملاقات

دمام (دھرتی نیوز) بزنس فورم آزاد کشمیر و گلگت بلتستان و پونچھ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور فاز انٹرپرائزز کے سی ای او سردار عمران عزیز نے یہاں دمام سعودی عرب میں تہمیمی کمپنی کے صدر اور ممتاز سرمایہ کار سردار الیاس خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سردار عمران عزیز نے بزنس فورم اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام اور اب تک ان فورم سے کیے گے کاموں اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے انہیں آگاہ کیا۔ سردار الیاس خان نے بزنس فورم اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کو ایک مستحسن اقدام قرار دیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے تاجر طبقہ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے دنوں فورمز کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ۔ انہوں نے رئیل اسٹیٹ میں فاز انٹرپرائزز کے منصوبوں کو بھی سراہا اور اس بات پر زور دیا کاروباری طبقہ منصوبہ بندی سے اگے بڑھے تا کہ ایک نٹ ورک کے طور پر کام کیا جا سکے۔ اس موقع پر سردار عمران عزیز نے سردار محمد الیاس خان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے روزگار کے نئے مواقع مہیا کر کے غربت و افلاس کو ختم کرنے میں کردار ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں