سردار قیوم افسر جماعت اسلامی پونچھ کی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین منتخب

راولاکوٹ (دھرتی نیوز)سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی نائب امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار قیوم افسر خان کو جماعت اسلامی ضلع پونچھ کی سیاسی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا تینوں انتخابی حلقوں کے امراء سردار سجاد انور حلقہ 5 پاچھیوٹ سردار عدنان رزاق حلقہ 4 راولاکوٹ شہر سردار انور خان حلقہ 3 کھائیگلہ کو کیمٹی کا ممبر نامزد کیا گیا جبکہ چیئرمین سیاسی کیمٹی سردار قیوم افسر نے مشاورت کے بعد آصف جاوید کو سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی یوتھ ونگ ضلع پونچھ کے صدر قاضی محمد نثار کو وائس چیئرمین نامزد کیا ہے کیمٹی کا اجلاس 22 جولائی کو طلب کیا گیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں