سمال انڈسٹریز کارپوریشن کو فعال کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کا فیصلہ

اسلام آباد(پی آئی ڈی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیرصدارت سمال انڈسٹریز کارپوریشنز کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر خزانہ و ان لینڈ ریوینیو عبدالماجد خان، معاون خصوصی برائے سمال انڈسٹریز کارپوریشنز،اطلاعات و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نئیر، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی،سیکرٹری سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن/ ان لینڈ ریوینیو راجہ امجد پرویز علی خان، مینجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ابرار اعظم ،معاون خصوصی برائے فنانس ہمراہ وزیراعظم سید وارث علی گیلانی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو سمال انڈسٹریز کارپوریشنز کے حوالہ سے مفصل بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ غربت میں کمی لانے اور روزگار کی فراہمی کے مواقعے پید ا کرنے کیلئے سمال انڈسٹریز کارپوریشن جامع منصوبہ بندی کرے،سمال انڈسٹریز کارپوریشن گھریلو صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کا اغاز کرے۔ آزاد کشمیر میں کاٹیج انڈسٹری کے فروغ کی ضرورت ہے اور اس کیلئے حکومت قرضوں کی فراہمی سمیت تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔سمال انڈسٹریز کارپوریشن چھوٹی و درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ حکومت آزاد خطہ میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات اٹھار ہی ہے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے خطہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو جملہ سہولیات اور قانونی تحفظ مہیا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی صنعت کے فروغ کیلئے بہتر پلاننگ کی جائے، لوکل ٹیلنٹ کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پالیسی مرتب کر اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، مقامی سطح پر تیار ہونے والی اشیاء کی مارکیٹنگ کیلئے ڈسپلے سینٹر بنائے جائیں تاکہ لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہواور ریاست کی معیشت بھی مستحکم ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں