سپریم کور ٹ آزاد کشمیر کا کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کا حکم

مظفرآباد (دھرتی نیوز)چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر سپریم کورٹ کے سٹاف، وکلا اور عدالت میں پیش ہونے والے فریقین کے لیے احتیاطی تدابیر کا حکم جاری کر دیا.سپریم کورٹ کے جملہ سٹاف، سکیورٹی عملہ کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز فوری لگوانے کا حکم۔ بغیر ماسک کے سپریم کورٹ میں کسی بھی فریق مقدمہ، عدالتی اہلکار یا وکیل کو داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔کورٹ روم میں نشستوں کے مابین مناسب فاصلہ رکھا جائے۔ انتہائی لازمی ہو تو فریقین مقدمہ عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں تا ہم جن افراد اور حکام کو عدالت طلب کرے ان کی حاضری لازمی ہوگی۔حکم فوری طور پر نافذالعمل۔آج ہی چیف جسٹس آزاد کشمیر کے ہمراہ تعینات عملہ کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگا دی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں